Latest News

آگرہ- لکھنؤ ایکسپریس وے پر خوفناک سڑک حادثہ، بس- ٹرک سے ٹکرا گئی ، 14 افراد ہلاک

آگرہ- لکھنؤ ایکسپریس وے پر خوفناک سڑک حادثہ، بس- ٹرک سے ٹکرا گئی ، 14 افراد ہلاک

فیروز آباد: اتر پردیش کے فیروز آباد میں آگرہ-لکھنؤ ایکسپریس وے پر ایک بڑا حادثہ ہوا ہے۔ یہاں بدھ کی رات ایک ڈبل ڈیکر  بس ( سلیپر بس )ٹرک سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں 14 افراد کی موت ہوگئی ، جب کہ 25 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو سیفائی میڈیکل کالج ہسپتال  میں داخل کراگیا ہے ۔یہ واقعہ فیروز آباد اٹاو ہ کے  بارڈر کے قریب آگرہ لکھنؤ ایکسپریس وے پر رات دس بجے کے قریب پیش آیا۔
موصولہ اطلاع کے مطابق مسافروں سے بھری یہ بس دہلی سے بہار جارہی تھی۔ جیسے ہی شاہراہ بھاڈن گاؤں کے قریب پہنچی ، اچانک بس بے قابو ہوگئی اور شاہراہ پر کھڑے کو پیچھے سے ٹکرمادری۔ اس کے بعد ، مسافروں میں خوف ودہشت پھیل گئی۔ موقع پر پہنچے مقامی لوگوں نے امدادی کاموں کا آغاز کیا اور پولیس کو اس واقعہ کی اطلاع دی۔

https://twitter.com/ANINewsUP/status/1227703824489631744?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1227703824489631744&ref_url=https%3A%2F%2Faajtak.intoday.in%2Fstory%2Fseveral-people-killed-and-injured-as-private-bus-collides-with-truck-on-agra-lucknow-expressway-in-firozabad-1-1163455.html
ایس ایس پی سچندر پٹیل کے مطابق ، بس میں 40-45 افراد تھے ۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈرائیور لکھنؤ ایکسپریس وے پر ٹرک کو پنکچر بنارہاتھا کہ بس نے پیچھے سے ٹرک کو ٹکر ماری۔ تصادم کی شدت کا انداز اس بات سے لگایا جاسکتاہے کہ بس کا سامنے والا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیاہے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکاراو رضلع انتظامیہ کے حکام موقع پر پہنچ گئے۔ ہلاک ہونے والوں کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ ، حادثہ میں تباہ ہونے والی بس کو جے سی بی سے ہٹا دیا گیا۔ مہلوکین کے اہل خانہ کو اس حادثہ کی اطلاع دی جارہی ہے۔



Comments


Scroll to Top