Latest News

عمان ساحل پر آئل ٹینکر غرقاب، 13 ہندوستانیوں سمیت عملے کے 16 ممبران لا پتہ

عمان ساحل پر آئل ٹینکر غرقاب، 13 ہندوستانیوں سمیت عملے کے 16 ممبران لا پتہ

دبئی: افریقی ملک کوموروس کا جھنڈے والا ایک  آئل ٹینکر عمان کے ساحل پر ڈوبنے کے بعد لاپتہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 13 ہندوستانیوں سمیت عملے کے 16 ارکان لاپتہ ہوگئے۔ عمان کے میری ٹائم سیفٹی سینٹر نے پیر کو ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ٹینکر دقم شہر میں راس مدراقہ سے 25 ناٹیکل میل جنوب مشرق میں ڈوب گیا اور متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر تلاش اور بچا ؤآپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
سینٹر فار میری ٹائم سیفٹی نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ 'پرسٹیج فالکن' جہاز کے عملے میں 13 ہندوستانی اور تین سری لنکن شہری شامل ہیں۔ جہاز کے عملے کے ارکان ابھی تک لاپتہ ہیں۔  ان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ جہاز رانی کی ویب سائٹ 'میرین ٹریفک ڈاٹ کام' کے مطابق جہاز دبئی کی حمریہ بندرگاہ سے روانہ ہوا تھا اور یمن کے بندرگاہی شہر عدن کی جانب روانہ ہوا تھا۔ دوقم بندرگاہ عمان کے تیل اور گیس کی کان کنی کے بڑے منصوبوں کا مرکزی مرکز ہے۔
 



Comments


Scroll to Top