بیجنگ : چین میں سابق میئر کے گھر مارے چھاپے کے دوران اتنا سونا ملا کہ پولیس حیران رہ گئی ۔ دراصل چین پولیس نے ڈینزہو کے سابق میئر ڈھانگ کی (57) کے گھر سے 13.5 ٹن قریب 11793.4 کلو گرام سونا برآمد کیا ہے ۔ مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ان کے گھر کے بیسمنٹ سے 13.5 ٹن سونے کی اینٹیں برآمد ہوئی ہے ۔ اتنا سونا دیکھنے کے بعد پولیس بھی حیران رہ گئی ۔
سابق میئر نے اپنے کئی ہزار ورگ میں پھیلے اپنے شاندار گھر میں اس سونے کو کافی لمبے وقت سے چھپا رکھا تھا ۔ جانکاری کے لئے بتا دیں کہ چین میں بد عنوانی کو لے کر کافی سخت قوانین ہیں ۔ ایسے مانا جارہا ہے کہ سابق میئر کو موت کی سزا کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے ۔ گذشتہ سال بھی چین میں بد عنوانی کا معاملہ سامنے آیا تھا ۔ جس میں چینی حکومت نے سخت کارروائی کی اور بدعنوانیوں میں ملوث لوگوں کو ملک سے بھاگنے کا موقع تک نہیں دیا تھا ۔