National News

نیویارک میںمیئرانتخابات میں ہندوستانی نژاد ممدانی کی تاریخی جیت پربوکھلائے ٹرمپ، بولے - وہ بھیانک دکھتا ہے اور 100 فیصد کمیونسٹ پاگل ہے

نیویارک میںمیئرانتخابات میں ہندوستانی نژاد ممدانی کی تاریخی جیت پربوکھلائے ٹرمپ، بولے - وہ بھیانک دکھتا ہے اور 100 فیصد کمیونسٹ پاگل ہے

نیویارک: امریکہ میں نیویارک شہر کے میئر کے عہدے کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کے پرائمری انتخابات میں  یوگنڈا میں پیدا ہونے والے ہندوستانی فلمساز میرا نائر اور مصنف محمود ممدانی کے بیٹے  33 سالہ ظہران ممدانی نے  تاریخی فتح درج کر لی ہے۔ انہوں نے سابق گورنر اینڈریو کوومو کو شکست دے کر ایک اہم سیاسی پیش رفت کی۔
وہ بھیانک دکھتا ہے اور اس کی آواز سخت ہے 
 صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ممدانی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا: "ظہران ممدانی  ایک100 فیصد کمیونسٹ پاگل ہے، وہ خوفناک لگتا ہے، اس کی آواز سخت ہے اور وہ زیادہ ہوشیار نہیں ہے۔ ڈیموکریٹک پارٹی اب مکمل طور پر بائیں بازو کے بنیاد پرستوں کے قبضے میں ہے۔ ٹرمپ نے AOC+3، سینیٹر چک شومر، اور فلسطینی حامی رہنماؤں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ سب ممدانی کے سامنے جھک گئے ہیں۔
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے مخالف
ممدانی نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے نیویارک کے ممکنہ دورے پر کھلے عام اعتراض کیا تھا اور یہاں تک کہا تھا کہ وہ آئی سی سی کے وارنٹ گرفتاری کے تحت نیتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ کریں گے۔ وہ بی ڈی ایس موومنٹ (بائیکاٹ، ڈیویسٹمنٹ اینڈ سینکشنز)کے حامی ہیں اور 'آزاد فلسطین' جیسی تحریکوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہے ہیں۔
ممدانی کا پس منظر اور ذاتی زندگی
پیدائش:
18 اکتوبر 1991، کمپالا، یوگنڈا
بچپن سے نیویارک میں پلے - بڑھے
والدہ: معروف ہدایت کار میرا نائر ('سلام بمبئی'، 'مانسون ویڈنگ')
شادی: شامی نژاد فنکار راما دوواجی سے
برنی سینڈرز کی حمایت
ترقی پسند رہنما برنی سینڈرز نے ممدانی کی مہم کو "غیر معمولی" قرار دیا اور ان کی جیت کو جمہوریت کی طاقت قرار دیا۔ انہوں نے کہا:آپ نے اسٹیبلشمنٹ کو شکست دی، اب عام انتخابات جیتنے کی باری آپ کی ہے۔ممدانی نے فتح کے بعد نیلسن منڈیلا کا حوالہ دیتے ہوئے  اپنے حامیوں کا شکریہ ادا کیا: سب کچھ ممکن لگتا ہے جب تک وہ پورا نہ ہو جائے اور ہم نے اس کو کر دکھایا۔
 



Comments


Scroll to Top