Latest News

دس سال  کے بچے نے خود بنایا  ماسک، وزیر اعظم  مودی بولے، کورونا جنگ میں آپ کا رول یاد رکھا جائے گا

دس سال  کے بچے نے خود بنایا  ماسک، وزیر اعظم  مودی بولے، کورونا جنگ میں آپ کا رول یاد رکھا جائے گا

نیشنل ڈیسک:کورونا وائرس سے بچائو کے لئے گھر سے نکلتے وقت ماسک پہننا بیحد ضروری ہے۔ کئی لوگ بازاروں  سے مہنگے ماسک خرید رہے ہیں ۔ ایسے میںوزیر اعظم  نریندر مودی  نے  لوگوں سے درخواست  کی کہ گھر میں بنے ماسک کا استعمال کریں اور آگے پانچ لوگوں  کو بھی بنا کر دیں۔ پی ایم مودی کی درخواست پر ایک 10 سال کے لڑکے  نے بھی خود گھر پر بیٹھ کر ماسک بنائے  اس نے سلائی مشین کے ذریعے یہ ماسک تیار کیا ۔ بچے کے کسی جانکار نے ماسک بناتے ہوئے اسکی تصویر کو سوشل میڈیا پر شیئر  کیا  جس پر پی ایم  مودی کا بھی  ری ایکشن  آیا ۔ پی ایم مودی نے بچے کی کوشش کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے خلاف  اس جنگ میں آپ کا رول ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ 
ہیمنت گپتا نام کے ایک شخص  نے ٹویٹر  پر اپنے بھتیجوں  کی کچھ فوٹو  شیئر کی اور لکھا کہ مودی جی نے  گھر میں بنے ماسک پہننے کا سجھائو دیا تھا۔ میرا10 سال کا بھتیجہ بھی اس سے کافی متاثر ہوا اور اس نے گھر میںسلائی مشین پر خود اپنے لئے ماسک بنایا ۔ بتا دیں  کہ پی ایم مودی نے منگلوار کو ٹویٹر  پر اپنی پروفائل فوٹو بھی چینج کر لی ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر گمچھے سے منہ ڈھکی  ہوئی فوٹو لگائی ہے جو  ملک کے باشندوں  کے لئے ایک  پیغام  ہے کہ اپنا منہ ڈھک کر ہی گھر سے باہر نکلیں۔
 



Comments


Scroll to Top