Latest News

حاملہ کی بازار میں چلتے چلتے ہوگئی ڈلیوری، سڑک پر چھپاک سے گرا بچہ

حاملہ کی بازار میں چلتے چلتے ہوگئی ڈلیوری، سڑک پر چھپاک سے گرا بچہ

بیجنگ:سڑک پر چلتے چلتے اچانک حاملہ خاتون نے بچے کو جنم دے دیا۔ واقع کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔یہ ایک چونکانے والامعاملہ چین کے جھجیانگ صوبے میں سامنے آیا ہے۔ یہاں حاملہ خاتوں کسی  کام کے لئے بازار گئی تھی اور واپس لوٹتے وقت اچانک ہی اس نے چلتے چلتے سڑک پر ہی بچے کو جنم دے دیا۔
 واقعہ کے بعد عوام میں افرا تفری مچ گئی اور خاتوں کو ہسپتال پہنچایا گیا۔
یہ پورا واقعہ پاس ہی دکان میں لگے ایک سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا۔ میڈیا کے مطابق خاتون کی یہ پہلی پریگنینسی تھی اور اس کے ساتھ واقعہ کے وقت صرف اس کے بوڑھے انکل ہی موجود تھے۔ خاتون نے جیسے ہی بچے کو جنم دیا وہ سڑک پر ہی گر پڑا۔ اس کے بعد ویڈیو میں خاتون روتی ہوئی نظر آتی ہے۔ کچھ راہگیر  نے اس  کی مدد بھی کی۔ 



Comments


Scroll to Top