Latest News

کشمیر مسئلے پر پاکستانی فوج کے سربراہ کی دھمکی،ہم کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں

کشمیر مسئلے پر پاکستانی فوج کے سربراہ کی دھمکی،ہم کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں

جموں و کشمیر کا خصوصی ریاست کا درجہ ختم کرنے کے مودی حکومت کے فیصلے کے بعد پاکستان کے سیاسی صفوں سے لے کر فوجی محاذ تک کھلبلی مچی ہوئی ہے۔پاکستان کے صدر عارف علوی نے منگل کو کشمیر میں تبدیل واقعات کو لے کر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا تو دوسری طرف پاکستان کے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے بھی اسی مسئلے پر کورپس کمانڈروں کے ساتھ میٹنگ کی۔
منگل کو کورپس کمانڈروں کے اجلاس ختم ہونے کے بعد پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹ کیاکہ '' کشمیر معاملے پر بھارت کے فیصلے کو مسترد کرنے کے حکومت کے فیصلے کی فوج مکمل طور پر حمایت کرتی ہے۔دہائیوں پہلے آرٹیکل 370 اور35 اے کے ذریعے جموں و کشمیر کے حصول کو قانونی بنانے کی بھارت کی کوششوں کو پاکستان نے کبھی منظوری نہیں دی، اب بھارت نے خود ہی انہیں ہٹا دیا۔
انہوں نے فوج کے سربراہ قمر جاوید باجوہ کے حوالے سے لکھاکہ '  پاکستانی آرمی کشمیریوں کی جدوجہد میں آخر تک ان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ہم مکمل طور پر تیار ہیں اور اس سلسلے میں ہم اپنے عزائم کو پورا کرنے کے لئے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top