Latest News

طالبان نے اپنے بانی ملا عمر کی کار زمین سے کھود نکالی

طالبان نے اپنے بانی ملا عمر کی کار زمین سے کھود نکالی

کابل:  افغانستان میں طالبان حکومت نے اپنے بانی ملا محمد عمر کی کار کو زمین سے کھود نکالا ہے۔ عمر نے افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء کے بعد ملک کے جنوبی حصے میں چھپنے کے لیے اس کار کا استعمال کیا تھا۔
برطانوی روزنامے دی گارڈین کے مطابق متعلقہ اعلیٰ حکام نے اس کار کو کابل کے نیشنل میوزیم میں رکھنے کی تجویز دی ہے۔
طالبان کی زیر قیادت افغان حکومت میں وزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے ایک ٹویٹ میں کہا، "اس کارمیں سوار ہوکر ایک ایسے شخص نے سفرکیا ہے جو تاریخ کے سب سے حیران کن واقعات میں سے ایک کا حصہ رہا ہے۔"
انہوں نے کہا، انہیں اللہ پر بھروسہ تھا۔ انہوں نے درجنوں حملہ آور ممالک کے خلاف جنگ لڑی اور جیت حاصل کی۔ ان کی کارکو ملک کے قومی عجائب گھر میں رکھا جاناچاہئے۔ قابل ذکر ہے کہ کھدائی سے متعلق تصاویر طالبان سے وابستہ ایک کارکن نے ٹوئٹر پر شیئر کی تھیں۔ تصویروں میں گاڑی کو پلاسٹک کی چادر سے ڈھکا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top