Latest News

جاپان میں اکیہابارا قتل عام کے قاتل کو پھانسی دے دی گئی

جاپان میں اکیہابارا قتل عام کے قاتل کو پھانسی دے دی گئی

ٹوکیو:  جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں سات افراد کے قتل کے مجرم کو پھانسی دے دی گئی۔ قاتل ٹوموہیرو کاٹو (جس کی عمر اس قتل عام کے وقت 25 سال تھی) نے جاپان کی حالیہ تاریخ میں سب سے حیران کن اجتماعی قتل کا ارتکاب کیا جب اس نے اکیہابارا ضلع میں دوپہر کے کھانے کے دوران پیدل چلنے والوں کے ایک ہجوم پر ٹرک چڑھا دیا جس میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔ اس کے بعد اس نے راہگیروں پر تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس سے مزید چار افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے۔ 
پولیس نے اسے موقع پر گرفتار کر لیا اور بعد ازاں ٹرائل میں اس نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔اس  نے کہا کہ وہ آن لائن دھمکیوں سے بہت پریشان تھا۔  
جاپانی میڈیا نے آج اطلاع دی کہ 39 سالہ کاٹو کو ٹوکیو کے حراستی مرکز میں پھانسی دی گئی۔ اس سال ملک میں پھانسی کا یہ پہلا کیس ہے۔ گزشتہ سال دسمبر میں تین افراد کو پھانسی دی گئی تھی اور 100 سے زائد قیدیوں کو سزائے موت سنائی گئی تھی۔ 2015 میں سزائے موت میں کمی کی اس کی اپیل مسترد کر دی گئی تھی۔ 
 



Comments


Scroll to Top