Latest News

پاکستان کی کھلی پول، دنیا کو گمراہ کرنے کے لئے دہشت گردوں کے خلاف کی فرضی ایف آئی آر

پاکستان کی کھلی پول، دنیا کو گمراہ کرنے کے لئے دہشت گردوں کے خلاف کی فرضی ایف آئی آر

بین الاقوامی سطح پر دباؤ برداشت کے بعد پاکستان اپنے یہاں پل رہے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے نام پر دکھاوا کررہا ہے۔دہشت گردوں پر فرضی ایف آئی آر درج کرنے کی اس کی پول کھل گئی ہے۔پاکستان یا تو دہشت گرد  یا پھر دہشت گرد تنظیموں کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کر رہا ہے یا پھر تحریر اتنی کمزور ہے کہ معاملے  عدالتوں میں سماعت کے دوران ٹک نہیں سکتے۔دہشت گردوں پر جھوٹی کارروائی کی پول پاکستان کے ایک تھانے میں درج ہوئی ایف آئی آر نے کھول دی ہے۔
نیوز ایجنسی اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے گجرانوالہ میں ایک جولائی کو لشکر طیبہ اور جماعت الدعوةسے منسلک دہشت گردوں پر ایف آئی آر درج ہوئی۔ اس میں دہشت گرد وں کے دعوة الارشاد  نامی تنظیم سے وابستہ ہونے کی بات کہی گئی۔ معاملہ ایک زمین کے سودے کا تھا۔قانونی ماہرین بتاتے ہیں کہ یہ کیس عدالت میں ٹک نہیں پائے گا کیونکہ ایف آئی آر میں جس دعوة الارشاد کو کالعدم تنظیم بتایا گیا ہے، اس کا نام بدل کر اب جماعت الدعوة  ہو چکا ہے، جو کہ لشکر طیبہ سے منسلک دہشت گرد تنظیم ہے۔
یہی نہیں اس ایف آئی آر میں دہشت گرد سرغنہ حافظ محمد سعید سمیت چار دیگر دہشت گردوں کے نام نہیں ہیں۔جبکہ ان زمینوں کا استعمال یہی دہشت گرد کر تے   ہیں۔ زمینوں کے سودے سے ہی دہشت گردوں کی فنڈنگ بھی ہوتی ہے۔قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ تمام ملزمان کے نام نہ تو ایف آئی آر میں درج ہیں اور نہ ہی ان کے جرائم کا ایف آئی آر میں  ذکر ہے۔
بتا دیں کہ بینکاک  میں دہشت گردوں کو مالی مدد پر روک لگانے والے  بین الاقوامی ادارے   فنانشیل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف)کی اکتوبر میں میٹنگ ہونی ہے جس میں فیصلہ لیا جانا ہے کہ دہشت گردوں کو پناہ دینے والے  پاکستان کو بلیک لسٹ میں رکھا جائے یا نہیں۔بلیک لسٹ ہونے پر متعلقہ ملک کو سخت اقتصادی پابندیاں برداشت کرنی  پڑتی ہیں۔اس اجلاس سے پہلے ہی پاکستان اپنے دفاع میں جٹ گیا ہے اور دہشت گردوں کے خلاف فرضی اور آدھے ادھورے معاملے درج کر دنیا کو کارروائی کے نام پر گمراہ کرنا چاہتا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top