Latest News

امریکہ: گولی باری  میں1شخص ہلاک

امریکہ: گولی باری  میں1شخص ہلاک

واشنگٹن: امریکی ریاست میزوری میں 24 گھنٹے کھلے رہنے والے ایک اسٹور پر ہوئی گولی باری میں ایک شخص کی موت ہو گئی اور دیگر تین زخمی ہو گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ہفتے کی صبح ارکاسس سرحد کے قریب شہر کوشکون میں اسنَیپی مارٹ اسٹور میں گولی باری کا واقعہ ہوا۔

نیشنل روڈ گشت کرنے والے سارجینٹ جیف کِنڈر کے مطابق گولی باری میں مارا گیا شخص اور ایک زخمی شخص دیگر ریاست سے ہیں۔ ڈبلیو آئی ایس ٹی وی نے کِنڈر کے حوالے سے کہا کہ گولی باری میں زخمی تین افراد کو سنگین حالت میں اسپرنگ فیلڈ اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گولی باری کرنے والے ایک 28 برس کے شخص کو حراست میں لیا گیا گیا ہے۔ ڈبلیو آئی ایس ٹی وی کے مطابق تفتیش کاروں کا ماننا ہے کہ گولی باری کرنے والے اور متاثرین میں سے کسی ایک کے مابین تعلق ہے۔



Comments


Scroll to Top