Latest News

ملیشیا میں کورونا کے 2932 نئے کیسز، 3 اموات

ملیشیا میں کورونا کے 2932 نئے کیسز، 3 اموات

کوالالمپور: ملیشیا میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس انفیکشن کے 2932 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس سے ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر4578741 ہو گئی ہے۔ وزارت صحت نے یہ اطلاع دی ہے۔
ملک میں بیرون ممالک سے آئے متاثرہ افراد کی تعداد دو ہے جب کہ مقامی طور پر منتقل ہونے والے معاملات کی تعداد 2930 ہے۔ ان کا انکشاف وزارت کی ویب سائٹ پر دکھائے گئے اعداد و شمار میں کیا گیا ہے۔
اس دوران تین اموات ہوئی ہیں جس کے ساتھ ہی اموات کا اعدادوشمار بڑھ کر35787 ہو گیاہے۔
وزارت نے اس دوران 2292 مریضوں کے صحت یاب ہونے کی اطلاع دی ہے جس کی وجہ سے یہاں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 4512935 ہو گئی ہے۔ اس وقت ملیشیا میں فعال مریضوں کی تعداد 30019 ہے، جن میں سے 42 انتہائی نگہداشت میں اور 25 آکسیجن سپورٹ پر ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top