افغانستان کے مشرقی صوبوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 10 دہشت گرد مارے گئے جبکہ آٹھ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔سکیورٹی فورسز نے یہاں بیان جاری کرکے بتایا کہ صوبہ خوست کے ضلع نادر شاہ کوٹ میں ہفتے کی صبح نیشنل آرمی اسپیشل آپریشن کور کی مہم میں حقانی نیٹ ورک کے دو دہشت گرد مارے گئے جبکہ چھ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار دہشت گردوں کو مقامی فوجی کیمپ لے جایا گیا ہے۔بیان کے مطابق خصوصی سکیورٹی فورسز نے صوبہ غزنی کے ضلع نوی میں دو طالبان دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔
بتادیں کہ جمعہ کے روز دیر شام پڑوس کے صوبہ ننگرہار کے ضلع شیرزاد میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے کئے گئے فضائی حملے میں طالبان کے آٹھ شدت پسند مارے گئے تھے ۔ اس طرح اب تک 24 گھنٹوں میں 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا، جبکہ 8کو گرفتار کر لیا گیا ۔دہشت گرد تنظیموں نے اب تک سیکورٹی فورسز کی جانب سے کی گئی کارروائی پر کسی رد عمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔