Latest News

کوروناوبا کے درمیان میکسکو میں گینگ وار، گولی باری میں19افراد ہلاک

کوروناوبا کے درمیان میکسکو میں گینگ وار، گولی باری میں19افراد ہلاک

میکسکو سٹی:دنیا بے شک کوروناوائرس کے بحران  سے جوجھ رہی ہے لیکن میکسکو سٹی میں اس وقت بھی گینگ وار جاری ہے ۔ سرحدی صوبہ چہواہوا میںنشہ آور کی تسکری کرنے والے نمائندہ گروہوں کے درمیان ہوئی گولی باری میں19لوگوں کی موت ہو گئی۔ مدیرا  مصافاتی کے چوچوچپا گائوں میںجس جگہ یہ سنگھرش  ہوا، وہاںسے 18لاشیں ، دو ہتھ گولے ، گاڑی اور بندوقیںبرآمد ہوئی۔
 افسران نے بتایا کہ جمع دیر رات ہوئے اس حادثہ   کے مقام پر دو ہتھیار بند شخص زخمی  حالت میںملے ۔ ان میںسے ایک کی بعد میں ہسپتال میںموت ہو گئی اور دوسرا حراست میں ہے ۔ اس نے بتایا کہ علاقے کو محفوظ  کرنے کے لئے پولیس اور فوجیوں کو بھیج دیا گیا ہے ۔ ایسا نہیںہے کہ میکسکو کورونا سے اچھوتا  ہے ۔یہاں وائرس کے معاملے بڑھ کر 1,890ہو گئے ہیں اور 79لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔
وینٹیلیٹر  کی مانگ بڑھتی جا رہی ہے جس کے بعد ان کی حکومت ملک میں مذید وینٹیلیٹر ز بنائے گی۔ صدر آندریس مینول پوپیز اوبراڈیر نے کہاکہ میکسکو سٹی بیرون سے بھی 5,000وینٹیلیٹر خریدے گا۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ملک میں ہی وینٹیلیٹر  کی پیداوار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور جلد ہی ایسا کریں گے۔
 



Comments


Scroll to Top