National News

مذاکرات کے لیے تیار ہیں، لیکن غیر ضروری فرمائشیں نہیں مانی جائیں گی: ایران

مذاکرات کے لیے تیار ہیں، لیکن غیر ضروری فرمائشیں نہیں مانی جائیں گی: ایران

تہران: ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے کہا ہے کہ مذاکرات کیلئے ہیں، لیکن غیر ضروری فرمائشیں نہیں مانی جائیں گی ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی نائب صدر محمد رضا عارف نے کہا کہ ہم امریکا کے ساتھ مذاکرات کر رہے تھے لیکن اس نے مذاکرات کے دوران ہم پر حملہ کردیا۔محمد رضا عارف نے کہا کہ ایرانی قوم یہ برداشت نہیں کرے گی کہ ہم امریکی ناجائز خواہشات کو دباو میں آکر تسلیم کرلیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم کسی کے ساتھ بھی مذاکرات کرسکتے ہیں لیکن صیہونی رجیم کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔محمد رضا عارف نے واضح کی کہ امریکہ ایران سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ مذاکرات پر آنے سے قبل ہی شرائط مان لے، ہم یہ طریقہ قبول نہیں کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک طرف امریکہ انسانی حقوق کے پاسدار ہونے کا ڈھونگ رچاتا ہے دوسری جانب سے ہم پر فوجی کارروائی کرکے ہمیں مذاکرات میں سرِ تسلیم خم کرکے جھک جانے کو کہتا ہے، ایرانی قوم نہیں جھکے گی۔



Comments


Scroll to Top