Latest News

اس شخص کو صرف لائن میں کھڑا ہونے کے ملتے ہیںپیسے، روزانہ کی کمائی سن کر اڑ جائیں گے آپ کے ہوش

اس شخص کو صرف لائن میں کھڑا ہونے کے ملتے ہیںپیسے، روزانہ کی کمائی سن کر اڑ جائیں گے آپ کے ہوش

انٹرنیشنل ڈیسک: دنیا میں ہر کوئی آسان طریقے سے پیسہ کمانا چاہتا ہے۔ بہت سے لوگ اس تلاش میں برسوں لگادیتے ہیں  ،  لیکن لندن کے شہر فلہم میں رہنے والے 31 سالہ فریڈی بیکٹ نے جو طریقہ  تلاش کیا ہے  وہ واقعی حیران کن ہے۔ فریڈی امیر لوگوں کے لئے قطار میں کھڑ ا ہوتا ہے اور روزانہ تقریبا 16,000 روپے کمالیتا ہے۔ فریڈی یہ کام پچھلے 3 سالوں سے کر رہا ہے۔
 لوگ مقبول چیزوں کے لیے لیتے ہیں خدمات
فریڈی نے بتایا کہ لوگ اس کو کافی مشہور چیزوں کے لیے ہی ہائر کرتے ہیں ۔ اس نے بتایا کہ میں کبھی دوسرے لوگوں کے لیے میوزک کنسرٹ کے ٹکٹ لینے  کے لئے لائن میں کھڑا ہوتا ہوں  تو کبھی کسی میوزیم کی نمائش کے ٹکٹ لینے کے لیے ۔ اس نے بتایا کہ ایک بار ایک بزرگ نے انھیں وی اینڈ اے میوزیم  کے ٹکٹ خریدنے کے لئے پیسے دئیے تھے ، تبھی کچھ اور بزرگوںنے ٹکٹ خریدنے کے لئے پیسے دیئے ۔  اس نے 3 گھنٹے لائن میں انتظار کرکے ٹکٹ لئے اور پھر ہر ایک سے بھاری رقم لی۔

ایک گھنٹے میں 2000 تک کی کمائی
فریڈی 1 گھنٹے میں 2,000 روپے تک کماتا ہے۔ اب اگر آپ ہفتہ یا مہینے کا اندازہ لگائیں تو آپ سمجھیں گے کہ اس کی کمائی ایک عام آدمی کی تنخواہ سے زیادہ ہے۔ فریڈی نے بتایا کہ عام طور پر ان کے گاہک بوڑھے ہوتے ہیں لیکن بعض اوقات چھوٹے لوگ بھی انہیں لائن میں کھڑے ہونے کے لیے پیسے دیتے ہیں۔ وہ ہر موسم میں لائن میں کھڑا ہونے کے لیے تیار ہے، چاہے وہ سردی ہو، گرمی ہو یا بارش۔



Comments


Scroll to Top