کابل: افغانستان کے جنوبی حصے میں اس ہفتے اچانک آئی باڑھ سے کم از کم 20 افراد لقمہ اجل بن گئے ۔ اقوام متحدہ کے انسانی امور کے دفتر( او سی ایچ اے) نے یہ اطلاع دی ہے ۔او سی ایچ اے کا کہنا ہے کہ اب بھی امدادی آپریشن کی فوری ضرورت ہے۔
او سی ایچ اے کے مطابق جمعہ کو جنوبی صوبہ قندھار میں شدید بارش ہوئی اور گزشتہ 30 گھنٹوں میں اس علاقے میں کل 97 ملی میٹر بارش درج کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بنیادی ڈھانچے کو کافی نقصان پہنچا ہے، ایک اندازے کے مطابق پورے علاقے میں 2000 گھر خراب ہو گئے، صرف قندھار شہر میں 600 گھر تباہ ہوئے ہیں۔سیلاب کی وجہ سے شروع ہوئی تباہی میں20 لوگوں کی موت ہو گئی جن میں کئی بچے بھی شامل ہیں۔ ان افراد کی مو ت مکانوں کے منہدم ہونے یا سفر کے دوران بہہ جانے کے واقعات میں ہوئی ہے۔
اس دوران سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو محفوظ علاقوں میں پہنچایا گیا۔ کچھ علاقوں میں پانی کی سطح میں اضافہ جاری ہے۔ او سی ایچ اے نے زور دے کر کہا کہ صوبے کے ضلع ارغنداب میں تقریباً 500 خانہ بدوش ندی کے کنارے پر پھنس گئے ہیں جنہیں فضائی مدد کی فوری ضرورت ہے۔