واشنگٹن: روس کے یوکرین پر حملے کے چھ ماہ بعد جنگ کے بارے میں غلط معلومات پھیلانے والی ، ویب سائٹس کی باڑھ آگئی ہے ۔ آن لائن پروپیگنڈہ کرنے والی اور اس بارے میں جانکاری جمع کرنے والی نیو یارک کی ایک کمپنی نیوز گارڈ اب 250 ایسی ویب سائٹس کی نشاندہی کی ہے جو جنگ کے بارے میں غلط معلومات پھیلا رہی ہیں۔ ان میں سے کچھ ویب سائٹس حال ہی میں بنائی گئی ہیں۔
یورپی یونین نے جنگ کے بارے میں پروپیگنڈا کرنے اور غلط معلومات پھیلانے کے لئے روس کے دو بڑے چینلز RT اور Sputnik کو بلاک کر دیا ہے ۔ تاہم روس نے پابندی سے بچنے کا راستہ نکال لیا جس کے بعد ایسی ویب سائٹس کا سیلاب آ گیا ہے۔ ان ویب سائٹس نے پروپیگنڈے کو چھپانے کے لیے نت نئے طریقے اپنانا شروع کر دیے ہیں اور طرح طرح کے دعوے کر رہی ہیں۔
ان ویب سائٹس پر جو دعوے کئے جارہے ، ان میں سے ایک یہ بھی ہے کہ یوکرین کی فوج نے عالمی حمایت حاصل کرنے کے لیے کچھ مہلک روسی حملوں کو جعلی بنایا ہے۔ یہ بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی عوام میں اپنا جلوہ دکھا رہے ہیں۔ ویب سائٹس کا دعوی ہے کہ یوکرین کے مہاجرین جرمنی اور پولینڈ میں جرائم کا ارتکاب کر رہے ہیں۔
کچھ ویب سائٹس آزاد تھنک ٹینکس یا نیوز انسٹی ٹیوٹ کے طور پر کام کرنے کا دعوی کر رہی ہیں۔ ان ویب سائٹس میں سے تقریباً نصف انگریزی زبان میں ہیں، جب کہ دیگر فرانسیسی، جرمن یا اطالوی زبان میں ہیں۔