Latest News

امریکہ : کورونا متاثرین کی تعداد 6لاکھ تجاوز، بھڑکے ٹرمپ نے ڈبلیو ایچ او کی فنڈنگ   روکنے کا دیا حکم

امریکہ : کورونا متاثرین کی تعداد 6لاکھ تجاوز، بھڑکے ٹرمپ نے ڈبلیو ایچ او کی فنڈنگ   روکنے کا دیا حکم

انٹرنیشنل ڈیسک:وبا کورونا وائرس  امریکہ میں مہلک صورت اختیار کر چکا ہے ۔ امریکہ میں متاثرین کی تعداد 600000 کے پار  پہنچ گی ہے ۔ وہیں کورونا سے امریکہ کو حالات سے  غصائے صدر  ڈونالڈ  ٹرمپ نے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کو ہونے والی فنڈنگ کو روکنے کا اعلان کیا ہے ۔ ٹرمپ نے  ڈبلیو ایچ او پر نول کورونا  کووڈ 19 کو لے کر غلط انتظام کرنے او راس کے پھیلائو کو  چھپانے کا بھی الزام  لگایا  ہے۔
ٹرمپ نے منگلوار  کو وہائٹ  ہائوس  میں میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ آج میںاپنی انتظامیہ کو ڈبلیو ایچ او  کی فنڈنگ  روکنے کا اعلا ن کر رہا ہوں ۔کووڈ 19 کو لے کر غلط  انتظام اور اس کے پھیلائو  کو چھپانے میں ڈبلیو ایچ او   کے رول  کی جانچ کی جائے گی۔ 
امریکی صدر  نے کہا کہ امریکہ ڈبلیو ایچ او کو سالانہ چار سے پانچ  ہزار  ڈالر کی مالی امداد  فراہم کرتا ہے  ، کیا  ڈ بلیو ایچ اونے چین کی  صورتحال  کا تحقیقی جائزہ  لینے  کے لئے میڈیکل ریسرچروں کو فراہمی کرانا اور چین کی شفافیت کی کمی کو دور کرنے کے لئے اپنا کام کیا تھا ۔ اس کا قہر بہت کم ہوتا ہے  اور یقینی طور پر اموات کم ہوتی ۔ ہزاروں افراد  کی موت اور عالمی معیشت کو ہونے والے نقصان  کو ٹالا جا سکتا تھا۔
جانس ہاپکنس  یونیورسٹی کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد وشمار کے مطابق  ملک میں اب تک 6.03 لاکھ لوگ کوروناسے متاثر ہوئے  ہیںاور 25575 افراد نے اس کی وجہ  سے جان  دے دی۔ امریکہ میں نیو یارک اس عالمی وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہو اہے ۔نیویارک میں اب تک 2.03 لاکھ  لوگ کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 10834 افراد کی اس کی وجہ سے موت ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ نیو جرسی میں68824 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیںاور 2805 افراد کیموت ہوئی ہے ۔ میساچو سیٹس ، مشگن ، پینسولینا ، کیلیفورنیا ، النویس اور لوئیسیانا بھ کوروناسے متاثر  کی تعداد 20000 سے زیادہ ہے۔
 



Comments


Scroll to Top