Latest News

کورونا وائرس  کی وجہ سے ایمر جنسی  لاگوکرنے والا  پہلا ملک بنا جاپان

کورونا وائرس  کی وجہ سے ایمر جنسی  لاگوکرنے والا  پہلا ملک بنا جاپان

انٹرنیشنل ڈیسک:کورونا وائرس  کی وجہ سے جاپان نے ایمر جنسی لاگو کر دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس بیماری کی وجہ سے امیر جنسی لگانے والا جاپان پہلا  ملک بن گیا ۔ جاپان کے زیادہ  تر    صوبوں  میںمنگلوار سے ایمر جنسی لاگو ہو گئی ہے ۔ جاپان نے کورونا وائر  س وبا  پر لگام لگانے کے لئے یہ فیصلہ لیا  ہے۔ وزیر اعظم آبے  نے کہا کہ بنیادی  معاشی سرگرمیاں ٹوکیو میں جاری رہی گی۔
ٹوکیو ، کاناگاوا، ساتیتاما، چبا ، اوساکا ، ہوگو اور فکواکا ، سات  متاثرہ صوبے  جہاں پبلک ٹرانسپورٹ اور سپر مارکیٹ  کھلی رہے گی ، لیکن عوام کو سیاسی دوری برتنے اور  پرہیز  کرنی  ہوگی ۔ ایمر جنسی لگ بھگ ایک ماہ  تک لاگو  رہے گی ۔ جا پان میں کوروناوائر س انفیکشن  کے اب تک 3,650معاملے سامنے آئے ہیں۔ وزیر اعظم آبے نے اس وبا سے نپٹنے کے لئے 1000 ارب ڈالر کے مراعاتی پیکیج  کا بھی اعلان کیا ہے جو جی ڈی پی کا قریب 20 فی صد ہے۔
آبے نے سوموار کو کہا تھا کہ ایسے حالات بن رہے ہیں جو  عوام کی زندگی اور معیشت  کو بڑی سطح پر  متاثر کر رہے ہیں۔ ایمر جنسی  لگانے کے بعد دیش میں اب غیر متوقع  الرٹ   جار ی کر دیا گیا ہے۔ وزیرا عظم نے خاص طور پر ٹوکیو اور اوساکا جیسے شہری علاقوں  میں انفیکشن  کے نئے معاملے تیزی سے بڑھنے  کا حوالہ دیتے ہوئے ایک دن پہلے  ہی  ایمر جنسی  منصوبے کا اعلان کر دیا تھا۔
 



Comments


Scroll to Top