کینبرا:یوکرین اور روس کے درمیان جاری کشیدگی کے درمیان آسٹریلیا کی وزیر خارجہ ماریس پاینے نے منگل کے روز کہا کہ روس کو سفارتی پیغام دینا اس مسئلہ کے حل کا ایک مؤثر طریقہ ہو گا۔
اے بی سی ریڈیو کے ساتھ ایک انٹرویو میں یہ پوچھے جانے پر کیا آسٹریلیا کو لگتا ہے کہ روس جلد ہی یوکرین پر حملہ کر دے گا، تو اس کے جواب میں محترمہ پاینے نے کہا ’’ مجھے نہیں لگتا کہ اس طرح کی قیاس آرائیاں کرنا صحیح ہوگا ۔
مجھے لگتا ہے اس معاملے میں نہ صرف آسٹریلیا بلکہ پورے یورپ ، یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں، امریکہ اور برطانیہ سبھی کوروس سے یوکرین کے ساتھ کشیدگی کم کرنے سمت میں قدم اٹھانے کے لئے کہنا چاہیے‘‘۔