Latest News

امریکہ کی  مقبول اخبار نے فرنٹ پیج پر چھاپے کوروناسے وفات پا چکے1لاکھ امریکیوں کے نام

امریکہ کی  مقبول اخبار نے فرنٹ پیج پر چھاپے کوروناسے وفات پا چکے1لاکھ امریکیوں کے نام

نیویارک:پوری دنیا میں کورونا وائرس سے قریب 3.40 لاکھ سے زیادہ افراد اپنی جان گنوا چکے ہیں۔اس درمیان امریکہ کے مین اخباروں میں سے ایک نیو یارک ٹائمز نے آج اتوار کو ایک انوکھے طریقے سے کورونا کی شدت کی مثال دی ہے اور ایک طرح سے دیکھا جائے تو شردھانجلی دی ہے ۔ نیو یارک ٹائمز نے اپنے اخبار کا پہلا صفحہ پوری طرح سے کورونا وائرس وبا سے جان دینے والے امریکیوں کو قربان کیاہے۔ نیو یارک ٹائمز کے پہلے صفحے یعنی فرنٹ پیج پر صرف اور صرف کورونا وائرس سے  جان کھونے والے قریب ایک لاکھ افراد کے نام ہیں۔

PunjabKesari
آج فرنٹ پیج پر نہ تو کوئی خبر ہے، نہ ہی کسی طرح کا اشتہار ۔ فرنٹ پیج پر کوویڈ19 سے جان دینے والے افراد کے ناموں کی پوری لسٹ ہے۔ بتا دیںکہ امریکہ میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد قریب 1لاکھ پہنچ گئی ہے اور اب تک 16لاکھ  کے قریب پازیٹو کیس  درج کئے گئے ہیں۔نیویارک ٹائمز نے پہلے صفحے پر صرف ایک ہیڈنگ دیا ہے ۔' یو ایس ڈیتھ نیئر ،100,000این انکیلکولیبل لاس' یعنی امریکہ میں قریب ایک لاکھ  اموات ، بے حساب نقصان۔
ڈسکرپشن کے طور پر اسی پیج پر بائیں سائڈ میں لکھا گیا  ہے ،'دے ور ناٹ سمپلی نیمس ان اے لسٹ ، دے ور اس'یعنی اس لسٹ میں وہ صرف نام نہیں تھے ،وہ ہم تھے۔
ایسو سی ایٹ پریس کے مطابق ، گرافکس ڈیکس کے اسسٹنٹ ایڈیٹر سمون لینڈن نے کہا کہ مرے ہوئے افراد کی زندگی کی وسعت اور تنوع کا اظہار کرنے اور وہ ہمارے لئے کیا معنی رکھتے ہیں، اس کو شش میں ہم نے عمومی مضامین اور گرافکس کی  جگہ ان کے ناموں کی لسٹ چھاپی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top