اسلام آباد: پاکستان کی عالمی مالیا تی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ بات چیت جلد شروع ہوگی۔پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے خزانہ معاملات کے مشیر عبدالحفیظ شیخ نے ہفتے روز کہا کہ راحت پیکیج کے لئے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ بات چیت کریں گے ۔جمعہ کے روز پاکستان کے وزیر خزانہ اسد عمر کے اچانک استعفیٰ دینے کے بعد عبدالحفیظ شیخ کو صلاحکار مقرر کیا گیا تھا۔پاکستان کو مالی بحران سے نکلنے کے لئے آئی ایم ایف سے آٹھ ارب اور یو اے ای جیسے ممالک سے 9.1 ارب ڈالر کا مالی تعاون حاصل ہوا ہے ۔شیخ نے ہفتے کے روز بات چیت میں کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذکرات جاری رکھیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ دونوں فریق اس مدعے پر آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔ شیخ نے کہا کہ وزارت کے خاص افسران سے بات چیت کے بعد انہیں لگا کہ 24 مئی سے پہلے اگلا بجٹ نہیں پیش کیا جاسکتا ہے ۔ پاکستان کو آگے بڑھا نے کے لئے شیخ پہلے ہی افسران کو پالیسی تیار کرنے کی ہدایت دے چکے ہیں۔ اس بات کی بھی امید کی جارہی ہے کہ اقتصادی حالت پر تبادلہ خیال اور بکھرتی معیشت کو از سرنو سنبھالنے کے لئے منصوبہ تیار کرنے کو لیکر شیخ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کرسکتے ہیں۔