Latest News

کورونا کے بعد چین میںپھیلاہنتا وائرس ، سوشل میڈیاپر تذبذب

کورونا کے بعد چین میںپھیلاہنتا وائرس ، سوشل میڈیاپر تذبذب

انٹرنیشنل ڈیسک:کورونا وائرس پر قابو پانے کے بعد ابھی چین پٹری پر لوٹا ہی تھا کہ اب ایک اور وائرس نے یہاں جنم لے لیاہے ۔ اس وائرس کا نام ہے ہنتا،جس کی زد میں آنے سے ایک شخص کی موت بھی ہو گئی ہے ۔ چین کے سرکاری اخبارگلوبل ٹائیمس نے اس کی جانکاری دی ،جس کے بعد پوری دنیا میں ہا ہا کار مچ گیا۔
چین میں ہنتا وائرس کا یہ معاملہ ایسے وقت آیا ہے جب پوری دنیا ووہان سے نکلے کورونا وائرس کی وبا سے جوجھ رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی اسے لے کر بحث شروع ہو گئی ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر چین کے لوگ جانوروں کو زندہ کھانا بند نہیں کریں گے تو پوری دنیا کو اس کا انجام بھگتنا پڑ سکتا ہے۔
کیسے پھیلتا ہے ہنتا
ہنتاوائرس کورونا کی طرح مہلک نہیں ہے
یہ ہوا یا چھونے سے نہیں پھیلتا ہے، بلکہ چوہے یا گلہری کے رابطے میںآنے سے انسانوں میں پھیلتاہے۔
اگر کوئی شخص چوہے کے مل ، پیشاب وغیرہ چھوتا ہے اوراسی ہاتھ سے اپنا ناک اور منہ کو چھو لیتا ہے تو اس کے ہنتا وائرس ہونے کا خطرہ رہتا ہے۔
چوہوں یا گلہری کے رابطے میں ایک صحت مند شخص آتا ہے تو وہ بھی اس کا شکار ہو سکتا ہے۔
ہنتا انفیکشن کی علامات
اس وائر س سے متاثر ہونے پر انسان کو بخار ، پیٹ میں درد ، الٹی ، ڈائیریا ،سر درد اور جسم میںدرد وغیرہ ہو جاتا ہے۔
اگر علاج میںدیری ہوتی ہے تو متاثر انسان کے پھیپھڑے میں پانی بھی بھر جاتا ہے ، اسے سانس لینے میں پریشانی ہوتی ہے۔
متاثرہ شخص کے مرنے کا اعداد وشمار 38فیصد ہے۔
ا



Comments


Scroll to Top