کابل:افغانستان کے ہیرات - قندھار شاہراہ پر بدھ کی صبح سڑک کنارے کھڑے ایک بس کے پاس ہوئے بڑے دہشت گردانہ حملہ میں کم از کم 34 سے زائد افراد کی موت ہو گئی اور کم از کم 23 دیگر زخمی ہو گئے۔افسران نے یہ جانکاری دی ہے ۔
ٹولو نیوز کے مطابق مرنے والوںمیں خواتین اور بچے شامل ہیں ۔زخمیوں کوہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور حملے کی جانچ کی جا رہی ہے ۔حالانکہ یہ دہشت گردانہ حملہ کیسے انجام دیا گیا ، ابھی تک اس کا پتہ نہیں چلا ہے ۔ صوبہ قندھار کے ایک بھیڑ بھاڑ والے علاقے میں منگل کوبھی ایک خودکش حملہ ہوا تھا جس میں تین افراد ہلاک اور 23 دیگر زخمی ہوئے تھے۔