Latest News

افغانستان میں طالبان حکومت میں سکھوں پر حملوں میں اضافہ، مزید 55 سکھ ہندوستان لوٹے

افغانستان میں طالبان حکومت میں سکھوں پر حملوں میں اضافہ، مزید 55 سکھ ہندوستان لوٹے

انٹرنیشنل ڈیسک: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں گوردوارے پر حملے اور سکھوں کو نشانہ بنائے جانے کے بعد وہاں موجود افغان سکھوں کی بھارت آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ افغانستان میں طالبان کی حکومت کے آنے کے بعد اور سکھوں پر حملوں کے پیش نظر سکھ برادری کو وہاں سے نکالا جا رہا ہے۔ افغانستان سے 55 سکھ اور ہندو پناہ گزینوں کا آخری جتھہ اتوار کی شام قومی دارالحکومت پہنچا ہے۔
 عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ وکرم جیت سنگھ ساہنی نے یہ اطلاع دی۔ راجیہ سبھا کے رکن نے کہا کہ وزارت خارجہ نے پہلے پناہ گزینوں کے آخری جتھے کا ای ویزا کا منظور کیا تھا ۔ ان کی یہاں آمد کو ہندوستانی اور افغان دونوں حکومتوں نے سہولت فراہم کی ہے۔ساہنی نے اس سے قبل یہاں ایک بیان میں کہا تھا کہ امرتسر کی شرومنی گرودوارہ پربندھک کمیٹی نے 38 بالغوں اور تین شیر خوار بچوں سمیت 17 بچوں کو لے جانے کے لیے ایک خصوصی پرواز کا انتظام کیا تھا۔ساہنی نے ٹویٹ کیا کہ خدا کے فضل سے، 55 سکھوں اور ہندؤوں  کاآخری جتھہ افغانستان سے بحفاظت نئی دہلی پہنچا۔ وزارت خارجہ کا شکریہ،  جس نے انہیں ای ویزا جاری کرکے وہاں سے یہاں پہنچنے میں مدد کی۔ ایس جی پی سی کا بھی شکریہ۔ ہم لوگ ' میرا خاندان، میری ذمہ داری' پروگرام کے تحت ان کی بحالی کریں گے۔ 
 اس سے پہلے انہوں نے کہا کہ تھا کہ آخری جتھے کو واپس لانے کے لئے وزارت خارجہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھے ، جو وہاں پھنسے ہوئے تھے ۔ انہوں نے  کہا کہ مغربی دہلے کے ارجن نگر میں واقع گوردوارہ میں پناہ گزینوں کا استقبال کرنے کے لئے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے ۔ 
 



Comments


Scroll to Top