ہرارے: ہندوستانی انڈر-19 کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے چھٹی مرتبہ انڈر-19 ورلڈ کپ اپنے نام کر لیا، فائنل میں انگلینڈ انڈر-19 کرکٹ ٹیم کو 100 رنز سے شکست دے کر خطاب اپنے نام کیاہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے فائنل میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا اور مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 411 رنز کا ہمالیائی اسکور بنایا تھا۔
ہندوستان کے سلامی بلے باز ویبھَو سوریہ ونشی نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 80 گیندوں پر 15 چوکوں اور 15 چھکوں کی مدد سے 175 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ کپتان آیوش مہاترے نے 53 رنز بنا کر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی۔
انگلینڈ کی جانب سے سیبیسٹین مورگن اور الیکس گرین نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔