Latest News

چین میں پھر منڈرایا وبا کا خطرہ ، ایک دن میں سامنے آئے کوروناکے100 نئے معاملے

چین میں پھر منڈرایا وبا کا خطرہ ، ایک دن  میں سامنے آئے کوروناکے100 نئے معاملے

بیجنگ : چین میںگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران  کورونا وائرس انفیکشن کے 99 نئے معاملے سامنے آئے جو حال کے کچھ  ہفتے کے اعداد وشمار  میں ایک دن سامنے آئے معاملوں کے لحاظ سے سب سے زیادہ ہے۔ صحت افسران نے سنیچر وار کو یہاں بتایا کہ 63 ایسے معاملے بھی سامنے آئے جن میں علامت نہیںتھی جس کے بعد  ملک  میں کووڈ 19 مریضوں کی کل تعداد  82,052 ہو گئی ہے ۔ اسی کے ساتھ ملک میں عالمی وبا   کے پھر سے خوفناک ہو کر لوٹنے کی  تشویشات بڑھ گئی ہیں۔
چین کے قومی صحت کمیشن  (این ایچ سی )  کے مطابق  سنیچروار تک ملک میں12,80 معاملے ایسے تھے جو غیر ممالک  سے متاثر ہو کر آئے ہیں۔ ان میں سے 481 کو ٹھیک ہونے کے بعد ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی اور 799 کا اب بھی علاج چل رہا ہے  جس میں سے 36 کی حالت سنگین  بنی ہوئی ہے ۔ کمیشن نے بتایا کہ سنیچروار کو چینی علاقہ سے سامنے آئے 99 ایسے لوگ ہیں جو غیر ممالک سے متاثر ہو کر لوٹے ہیں۔ این ایچ سی نے کہا کہ غیر ممالک سے انفیکشن لے کر آئے 332 لوگوں سمیت ایسے1,086 معاملے اب بھی طبی نگرانی میںہیں۔
وائرس کے مرکز ہیبئی  صوبہ اوراس کی دارالحکومت ووہان میں اس کے پھیلائو  کو قابو پا لینے کے بعد  کووڈ 19 معاملوں کا پھر بڑھنا تشویش  کی بات بن گئی ہے خاص کر جب چین نے پورے ملک میں معمولی سرگرمیوں  کو بحال کرنے کی اجازت دے دی ہے ۔ شنہوا خبر ایجنسی  نے خبر دی  کہ ملک  کے کچھ حصوں میں کمیونٹی سطح پر  کورونا وائرس انفیکشن کی جانکاری سامنے آنے کے بعد کمیشن  کے ترجمان می فنگ نے سنیچر وار کو لوگوں سے حفاظتی اقدامات  کومضبوط کرنے اور بھیڑ  لگانے سے بچنے کو کہا ۔ کووڈ 19 کے قہر سے جوجھ رہے دوسرے ممالک میں  پھنسے چینی  شہریوں کے چین  کی حکومت  کی مدد سے ملک لوٹنے  کے بعد  کورونا وائرس کے معاملے بڑھنے لگے ہیں۔ لوٹنے والے افرد کی جانچ کر انہیں 14 دن کے  لئے کوارنٹائن مرکز  میں بھیجا جا رہا ہے۔ 
این ایچ سی  نے بتایا کہ ملک میں کووڈ 19 مہلوکین کی تعدا داب بھی 3,339  ہے اور سنیچروار کو اس مہلک انفیکشن سے کسی کی موت  نہیں ہوئی ۔ کمیشن نے بتایا کہ گھریلو سطح پر پھیلے دو نئے معاملوں کا بھی پتہ چلا ہے اور  دونوں ہی معاملے ہیلونگ جیانگ صوبہ  سے سامنے آئے  ہیں جسکی سرحد روس سے  لگتی ہے۔ چینی علاقہ پر سنیچروار کو 49 نئے مشتبہ معاملے بھی سامنے آئے اور یہ سبھی  غیر ممالک سے متاثر ہو کر آئے لوگ ہیں۔ سنیچروار تک ملک میں کل 82,052لوگ متاثر تھے ، ان میں علاج کر رہے 1,138 لوگ، ٹھیک ہونے کے بعد ہسپتال سے چھٹی پانے والے 77,575 لوگ اور بیماری سے مرنے والے 3,339 لوگ شامل ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top