پشاور: پاکستان کے شورش زدہ شمالی وزیرستان میں ایک خودکش حملہ آور کے فوجی قافلے میں شامل ایک گاڑی کو موٹر سائیکل سے ٹکر مارنے ک واقعہ میں 10 فوجی زخمی ہوگئے۔ پولیس نے منگل کو یہ جانکاری دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ پیر کی رات گئے اس وقت پیش آیا جب فوجی قافلہ شمالی وزیرستان میں میران شاہ کی طرف جا رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران حملہ آور نے قافلے میں شامل ایک گاڑی کو اپنی موٹرسائیکل سے ٹکرمادی ۔
ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ اس واقعہ میں کم از کم 10 جوان زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر بنوں کے کمبائن ملٹری ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے مشترکہ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کھڈی مارکیٹ کے قریب خودکش حملے کے بعد بنوں میران شاہ روڈ کو بند کر دیا گیا ہے۔ کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔