National News

ایران کے ساتھ بات چیت جاری ہے، ڈیل طے نہ ہوئی تو نتائج بہت برے ہوں گے: ٹرمپ کا انتباہ

ایران کے ساتھ بات چیت جاری ہے، ڈیل طے نہ ہوئی تو نتائج بہت برے ہوں گے: ٹرمپ کا انتباہ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ بات چیت جاری ہے، مذاکرات کے نتیجے میں ڈیل کی ضرورت ہے وائٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ وینزوئیلا بھیجے گئے بیڑے سے بھی بڑا بحری بیڑہ ایران کی جانب گامزن ہے امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے ساتھ اگر کوئی معاملہ طے پا گیا تو یہ بہتر ہوگا تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایسا نہ ہوا تو بہت برے نتائج سامنے آسکتے ہیں۔
امریکی صدر نے اسٹیو وٹکوف کی جمعے کو ایرانی وزیرخارجہ سے مذاکرات کی بھی تصدیق کردی۔ یوکرین روس جنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ روس یوکرین جنگ بندی پر کام کر رہے ہیں، جنگ بندی سے متعلق اچھی خبر آنے کی توقع ہے۔ وائٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہاکہ انکا اپیسٹین اسکینڈل سے کوئی لینا دینا نہیں۔ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ امریکی صنعتوں کےلیے اہم معدنیات کا اسٹریٹجک ذخیرہ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔



Comments


Scroll to Top