نیشنل ڈیسک:وزیر اعظم نریندر مودی نے نظر ثانی شہریت قانون( سی اے اے)کے خلاف ملک بھر میں ہو رہے تشدد مظاہروں کو پیر کو ''''بدقسمتی اور انتہائی مایوس کن قرار دیتے ہوئے لوگوں سے افواہ پھیلانے والوں سے دور رہنے اورمفاد پرست عناصر کو سماج کو بانٹنے نہیں دینے کی اپیل کی۔ایک کے بعد ایک کئے کئی ٹویٹس میں مودی نے یہ بھی یقین دلایا کہ نظر ثانی شہریت قانون سے کسی بھی مذہب کا کوئی ہندوستانی متاثر نہیں ہوگا۔
17 December,2019