بزنس ڈیسک:گزشتہ ہفتے زبردست گراوٹ کے بعد سوموار کو شیئر بازار میں زبردست تیزی دیکھنے کو ملی ۔ہفتے کے پہلے کاروباری دن شیئر بازار اچھال کے ساتھ کھلا ۔بامبے سٹاک ایکسچینج کا بڑا انڈیکس سینسیکس 704.47عدد یعنی 1.84فیصدی کے اضافے کے بعد39,001.76 پر کھلا ۔جبکہ نیشنل سٹاک ایکسچینج کا نفٹی 213.70عدد یعنی 1.91فیصدی کے اضافے کے بعد 11,415.45کی سطح پر کھلا۔
02 March,2020