نئی دہلی : ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی اور تیز گیند باز جسپریت بمرا نے سال 2019 کا اختتام ونڈے کرکٹ رینکنگ میں نمبر 1 کے طور پر کیا ہے ۔ ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچوں کی سیریز کے دوران بمرا بھلے ہی نہیں کھیلے لیکن وہ اپنی گذشتہ کارکردگیوں کی وجہ سے ہی پہلے نمبر بنے ہوئے ہیں ۔ بمراہ زخمی ہونے کے باعث یہ سیریز نہیں کھیل پائے تھے ۔
23 December,2019