ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں ہی بھارت کا سفر ختم ہونے کے بعد سے ایم ایس دھونی کی ریٹائرمنٹ کی اٹکلیں تیز ہوگئی تھیں لیکن ابھی تک دھونی نے ریٹائرمنٹ کو لے کر کچھ نہیں کہا ہے۔ ایسے میں دھونی کی ریٹائرمنٹ کو لے کر سابق بھارتیہ سلامی بلے باز گوتم گمبھیر نے بھی اپنی رائے سب کے سامنے رکھی ہے۔
دھونی کی ٹیم میں اہمیت کو لے کر گمبھیر نے کہا کہ ہمیں مستقبل کے بارے میں سوچنا چاہئے۔ جب دھونی کپتان تھے تب وہ بھی مستقبل کے بارے میں سوچتے تھے۔ گمبھیر نے کہا کہ دھونی نے 2012 میں کہا تھا کہ سچن سہواگ اور گوتم گمبھیر کو ایک ٹیم نہیں کھلایا جائے گا کیونکہ ان کی فیلڈنگ ٹھیک نہیں ہے۔ گمبھیر نے کہا کہ دھونی کا یہ کہنا میرے لئے بہت جھٹکا تھا اور کسی بھی کرکٹ کیلئے یہ جھٹکا ہی ہوگا لیکن دھونی نے جذباتی فیصلے نہیں لئے، وہ پریکٹیکل فیصلے پر یقین رکھتے تھے۔ میں نے کبھی نہیں سچنا کہ کوئی آپ کو سال 2012 میں ہی بتا دے کہ آپ 2015 کا ورلڈ کپ نہیں کھیلیں گے۔ مجھے ہمیشہ لگتا ہے کہ اگر آپ رن بنا رہے ہیں تو عمر صرف ایک نمبر ہے۔