Latest News

یوگی حکومت نے بڑھایا سرکاری نوکریوں میں ریزرویشن کا کوٹہ، اب اتنی سیٹیں ہوں گی ریزرو

یوگی حکومت نے بڑھایا سرکاری نوکریوں میں ریزرویشن کا کوٹہ، اب اتنی سیٹیں ہوں گی ریزرو

لکھنؤ: اترپردیش کی یوگی حکومت نے ریاست کی سرکاری نوکریوں  میں ریزرویشن کا کوٹہ بڑھا دیا ہے۔ اب یوپی میں سرکاری نوکریوں میں کل 60 فیصدی عہدوں پر ریزرویشن ہوگا۔ اقتصادی طور پر کمزوروں کو 10 فیصدی ریزرویشن دینے کے بعد ریزرویشن کے کوٹے میں اضافہ ہوا ہے۔ اب سبھی بھرتی آیوگ اب اس کی بنیاد پر ہی اشتہار نکال کر درخواستیں طلب کریں گے۔ اتر پردیش ماتحت خدمات سلیکشن کمیشن نے اس کے لئے تیاریاں شروع کردی ہیں اور بھرتی کے لئے جو تجاویز پہلے سے آئی تھی، اسے واپس بھیج کر اس میں ترمیم کرایا جارہا ہے۔
صرف یوپی میں رہنے والوں کو ہی ملے گا فائدہ
واضح رہے کہ ریاستی حکومت نے اقتصادی طور پر کمزور طبقات کو سرکاری نوکریوں میں 10 فیصد ریزرویشن دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے تحت اترپردیش لوک سیوا ایکٹ -2020 (مالی طور پر کمزور طبقات کے لئے ریزرویشن) جاری کیا جا چکا ہے۔ اس کی بنیاد پر اقتصادی طور پر کمزوروں کو 10 فیصدی ریزرویشن دینا لازمی ہوگیا ہے۔ اس کا فائدہ صرف اترپردیش میں رہنے والوں کو ہی ملے گا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری پرسنل مکل سنہل نے احکامات بھیج رکھا ہے کہ اسے سختی سے نافذ کیا جائے۔

اترپردیش (Uttar Pradesh) کی یوگی حکومت (Yogi Government) نے ریاست کی سرکاری نوکریوں (Government Jobs) میں ریزرویشن (Reservation) کا کوٹہ بڑھا دیا ہے۔ اب یوپی میں سرکاری نوکریوں میں کل 60 فیصدی عہدوں پر ریزرویشن ہوگا۔
یہ ہے موجودہ نظم
اقتصادی طور پر کمزور اعلی ذات کو 10 فیصد ریزرویشن دینے کے بعد ریاست میں سرکاری نوکریوں میں 60 فیصد ریزرویشن نافذ ہوگیا۔ موجودہ وقت میں شیڈول کاسٹ کے لئے 21 فیصد، شیڈول کاسٹ کے لئے دو فیصد، دیگر پسماندہ طبقات کے لئے 27 فیصد ریزرویشن کا نظم ہے۔ واضح رہے کہ 2019 لوک سبھا الیکشن سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی نے اقتصادی طور پر کمزور طبقات کو سرکاری نوکریوں اور تعلیمی اداروں میں 10 فیصد ریزرویشن دینے کا انتظام کیا تھا۔ اس کے تحت سالانہ 8 لاکھ روپئے آمدنی والوں کو 10 فیصد ریزرویشن ملے گا۔



Comments


Scroll to Top