Latest News

تحقیق:کوروناکے دوران خواتین کی سیکس لائف متاثر، جنسی خواہش میں آیا بڑا بدلاؤ

تحقیق:کوروناکے دوران خواتین کی سیکس لائف متاثر، جنسی خواہش میں آیا بڑا بدلاؤ

سڈنی:کوروناوائرس  کا سیدھا اثر عوام کی زندگی پر پڑا ہے۔ کورونا دور کے درمیان دنیا میں جہاں گھریلوں تشدد  کے معاملوں میں اضافہ ہو ا ہے وہیں سیکس لائف کو لیکر خواتین  کے رویہ میں بھی بدلاؤ آیا ہے۔ گائینوکالوجی اینڈ اوبسٹریٹکس میں شائع آرٹیکل کے مطابق کورونا 19کے دور میں خواتین کی جنسی خواہش میں اضافہ ہوا ہے،لیکن جنسی زندگی کے معیار میں کمی آئی ہے ایسلر میٹرنیٹی اینڈ چلڈرنسز ہوسپٹل کی ٹیم نے ترکی کی خواتین کے جنسی معیار پر وبا کے اثر کی تشخیص کی۔
اس تحقیق میں شامل58خواتین نے بتایا کہ انہوں نے وبا کے دوران فی ہفتے اوسطا  2.4 بار جنسی تعلقات بنائے جبکہ وبا سے پہلے 6-12 ماہ میں یہ 1.9 بار تھا۔ اسی طرح سٹڈی میں یہ بھی سامنے آیا  کہ کورونا بحران کو دیکھتے ہوئے زیادہ تر خواتین حاملہ نہیں ہونا چاہتیں۔ سٹڈی میں شامل خواتین میں سے 32.7فی صدی وبا سے پہلے حاملہ ہونا چاہتی تھیں، لیکن اب تک فی صد گھٹ کر 5.1فی صد رہ گیا ہے۔ حیران کرنے والی بات یہ ہے کہ اسکے باوجود وبا کے دوران مانع حمل کا بھی استعمال کم ہوا ہے۔
تحقیق میں یہ بھی پتہ چلا ہے کہ پہلے کے مقابلے میں کورونا بحران کے دوران ماہواری کے متعلقہ  بیماریوں سے خواتین کوزیادہ جوجھنا پڑا۔ وبا سے پہلے اس کا فی صد 12.1تھا جو بڑھ کر 27.6 پہنچ گیا۔ سٹڈی ٹیم کیمطابق، شریک خواتین کا جنسی عمل پر مبنی سوالنامہ کا موجودہ سکور وبا سے  پہلے  کے سکور سے موازنہ میں بد تر ہے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ کورونا نے ان کی سیکس لائف کو کافی متاثر  کیا ہے۔ شائع شدہ تحقیق میں بتایا گیا  ہے کہ جنسی خواہش اور جماع کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہو ا ہے جبکہ جنسی زندگی کے معیار میں کافی کمی آئی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top