Latest News

یکم جنوری سے ان سمارٹ فونز پر بند ہوجائے گا وہاٹس ایپ

یکم جنوری سے ان سمارٹ فونز پر بند ہوجائے گا وہاٹس ایپ

گیجیٹ ڈیسک :31 دسمبر سے کئی سمارٹ فونز پر انسٹینٹ میسیجنگ ایپ ( وہاٹس ایپ ) کام کرنا بند کردے گی ۔ وہاٹس ایپ  نے اپنے FAQ سیکشن میں جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ 31 دسمبر 2019 کے بعد یہ ایپ ونڈوز موبائل آپریٹنگ سسٹم پر کام کرنے والے کسی بھی موبائل فون کو سپورٹ نہیں کرے گی ۔ اس لسٹ میں کچھ iOS اور اینڈرائیڈ فونز بھی موجود ہیں لیکن ان پر یہ سروس یکم فروری 2020 سے بند ہوگی ۔ 

PunjabKesari
پرانے اینڈرائیڈ فونز پر بھی بند ہوجائے گا وہاٹس ایپ 
اگر آپ کا سمارٹ فون یا دیگر ڈیوائز اینڈرائیڈ کے 2.3.7 ورزن ( Gingerbread) یا اس سے پرانے ورزن پر کام کررہا ہے تو اس پر آپ یکم فروری 2020 سے وہاٹس ایپ کا لطف نہیں اٹھا پائیں گے ۔ 
آپ کو بتا دیں کہ اینڈرائیڈ جنجر بریڈ آپریٹنگ سسٹم سال 2010 میں لانچ ہوا تھا ۔ ایسے میں قریب 10 سال پرانے اس آپریٹنگ سسٹم پر وہاٹس ایپ کام کرنا بند کردے گا ۔ 

PunjabKesari
ان آئی فون ماڈلس پر بھی بند ہوگا وہاٹس ایپ
اگر آپ کا آئی فو iOS 8 یا اس سے پہلے والے ورزن پر کام کررہا ہے تو آپ یکم فروری 2020 سے وہاٹس ایپ کا استعمال نہیں کرپائیں گے ۔ وہاٹس ایپ نے کہا کہ اس ایپ کے بہترین ایکسپیرینس کے لئے ہم یوزرس کو ان کے آئی فون کو لیٹیسٹ iOS میں اپڈیٹ کرنے کی صلاح دیتے ہیں ۔ 



Comments


Scroll to Top