نئی دہلی: کانگرس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم وہاٹس ایپ پر ہندوستانی شہریوں کی غیر قانونی جاسوسی کرنے والے لوگو ں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے جمعرات کو کہا کہ پورے معاملے کی جانچ سپریم کورٹ کی نگرانی میں ہونی چاہئے۔
کانگرس کے میڈیا انچارج رندیپ سنگھ سرجیوالا نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں صحافیوں کو بتایا کہ اسرائیلی جاسوسی ادارے آئی این ایس او کے ایک سافٹ ویئر کے ذریعے ججوں، اپوزیشن کے رہنماؤں، صحافیوں، انسانی حقوق، کارکنوں، وکلا اور اعلی افسران کے پیغامات کو ہیک کیا گیا ہے اور ان کے فون سنے گئے ہیں۔
کانگرسی لیڈر نے کہا کہ یہ سنگین معاملہ ہے اور اس پر سپریم کورٹ و از خود نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کرنی چاہئے۔