Latest News

مکیش امبانی کی دولت 17ارب ڈالر سے بڑھ کر 61ارب ڈالر

مکیش امبانی کی دولت 17ارب ڈالر سے بڑھ کر 61ارب ڈالر

نئی دہلی: ایشیا کی سب سے بڑی کمپنی - ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ (آرآئی ایل) کے مالک مکیش امبانی کی دولت میں سال 2019میں 17 ارب ڈالر کا زبردست اضافہ ہوا ہے اور یہ دولت تقریباً 61ارب ڈالر تک جا پہنچی ہے۔

PunjabKesari
ہندوستانی معیشت کے لحاظ سے 2019 بلاشبہ اچھا نہیں رہا ہو مگر ایشیا کے سب سے بڑے سرمایہ دار مکیش امبانی کی لئے 2019کاسال بہت نتیجہ خیز رہا۔ بلوم برگ بلینیئرز انڈیکس کے مطابق اس سال مکیش امبانی کی دولت 17ارب ڈالر بڑھ کر 23دسمبر کو 60.8 ارب ڈالر پر پہنچ گئی۔

PunjabKesari
مکیش امبانی کی ملکیت میں اضافہ میں اہم کردار آرآئی ایل کے شیئر کا رہا جس کی قیمت میں اس سال 40 فیصد کا زبردست اضافہ ہوا۔ علی بابا گروپ کے بانی جیک ما (اب رٹائرڈ) کے خالص اثاثہ میں اس سال 11.3 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا جبکہ امریکہ کے انٹرنیٹ اور خلائی علاقے کے کاروباری جیف بیجاس کی دولت سال کے دوران 13.2 ارب ڈالر گھٹ گئی۔



Comments


Scroll to Top