لدھیانہ : بندوق کی نوک پر آبروریزی کی شکار ایک مسلمان خاتون نے ہیومن رائٹس پروٹیکشن کونسل کے چیئرمین کنور اونکار سنگھ نرولا کو انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک خط لکھا۔ اس میں خاتون نے انتباہ دیتے ہوئے ان سے کہا کہ انصاف نہ ملا تو وہ خود کشی کر لے گی، اس کے لئے اس کا سسرال اور پولیس انتظامیہ ذمہ دار ہوں گے۔متاثرہ نے بتایا کہ شادی کے ایک ماہ بعد ہی اس دیور نے اس سے بندوق کی نوک پر ایک بار نہیں کئی بار بدفعلی کی۔متاثرہ نے یہ بھی الزام لگایا کہ اس کا ساتھ دینے کی بجائے اس کے شوہر اور ساس ہر روزاس کی پٹائی کرتے ہیں۔

اس نے اپنے گھروالوں کو اس بارے میں بتایا تو پہلے سول ہسپتال میں میڈیکل کروایا گیا۔اس کے بعد پولیس نے تقریبا ً3 ماہ پہلے اس کے شوہر، دیور اور ساس کو کیس میں نامزد کیا لیکن آج تک ایک بھی گرفتاری نہیں کی۔اس کے برعکس اس کے خاندان پر سمجھوتہ کرنے کے لئے سیاسی دباؤ بنایا جا رہا ہے۔ہیومن رائٹس پروٹیکشن کونسل کے چیئرمین کنور اونکار سنگھ نرولا نے متاثرہ خاتون اور اس کے خاندان کو یقین دلایا ہے کہ انصاف کے لئے ان سے جو بن پڑے گا وہ کریں گے تاکہ ملزمان کو سزا مل سکے۔