Latest News

صرف لینڈر سے رابطہ ٹوٹا ہے ، 1.3 ارب ہندوستانیوں کی امید نہیں :نائب صدر جمہوریہ

صرف لینڈر سے رابطہ ٹوٹا ہے ، 1.3 ارب ہندوستانیوں کی امید نہیں :نائب صدر جمہوریہ

نئی دہلی : چندریان 2- کے لینڈر وکرم کا چاند پر اترتے وقت زمینی سٹیشن سے رابطہ ٹوٹنے پر صدر جمہوریہ رامناتھ کووند اسرو کی پوری ٹیم نے مثالی عزم اور جرأت کا مظاہرہ کیا وہیں نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو نے کہا کہ مایوس ہونے والی کوئی بات نہیں ہے ۔ 
صدر رامناتھ کووند نے ٹویٹ کے ذریعے کہا کہ چندریان 2-مشن کے ساتھ انڈین سپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کی پوری ٹیم نے مثالی عزم اور جرأت کا مظاہرہ کیا ہے۔


صدر کووند نے کہا کہ چندریان مشن2-کے ساتھ اسرو کی پوری ٹیم نے مثالی عزم و جرأت کا مظاہرہ کیا ہے۔ ملک کو اسرو پر فخر ہے۔ ہم سب کو بہتر کی توقع ہے۔
وہیں نائب صدر جمہوری وینکیا نائیڈو کی وزارت نے ٹویٹ کیا کہ ،' نراش ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ اسرو کا صرف لینڈر سے رابطہ ٹوٹا ہے ، 1.3 ارب ہندوستانیوں کی امید سے نہیں ۔ 


انہوں نے کہا کہ آربیٹر اپنے پے لوڈ کے ساتھ اب بھی کام کررہا ہے ۔  میں اسرو کے سائنسدانوں ، انجینئروں اور چندریان 2 سے جڑے تمام لوگوں کو خلاء میں نئے حصولیابی حاصل کرنے کی کوشش میں ان کی سخت محنت کو سلام کرتا ہوں  اور مستقبل میں اسرو کی کوششوں کیلئے انہیں مبارکباد دیتا ہوں ، اس وقت ان پر پورے ملک کو فخر ہے ۔ 

 



Comments


Scroll to Top