Latest News

اہلیہ کا سر کاٹ کر سڑک پر گھومتا رہا حیوانی شوہر ،رونگٹے کھڑے کر دے گی وجہ

اہلیہ کا سر کاٹ کر سڑک پر گھومتا رہا حیوانی شوہر ،رونگٹے کھڑے کر دے گی وجہ

آگرہ: اترپردیش کے آگرہ میں دل دہلا دینے والا معاملہ دیکھنے کو ملا جہاں شراب پینے سے روکنے پر شوہر نے اہلیہ کا گلا کاٹ کر قتل کردیا ۔  اس کے بعد ملزم اہلیہ  کا سر لے کر تھانہ پہنچ گیا ۔ واردات تھانہ ہریپروت علاقے کے ایتمادولا کی ہے ، جہاں ایتما دولا کے ستّا محلہ نواسی چوب سنگھ کی بیٹی شانتی کی شادی 17 سالہ کچھ پورہ کے نواسی نریش سے ہوئی تھی ۔ 

PunjabKesari
نریش ٹی وی مرمت کا کام کرتا تھا ۔ اس کا ایک 7 سالہ بیٹا اور 3 بیٹیاں ہیں ۔ نریش شراب پینے کا عادی ہے ۔ اہلیہ اسے شراب پینے سے روکتی تھی وہ اسے مارتا تھا ۔ اتوار شام کو نریش شراب پی رہا تھا تو شانتی نے اسے روکا ، جس کے بعد وہ گالیاں دینے لگا ۔ اسی درمیان اس نے اہلیہ کا تیز دھار ہتھیار سے گلا کاٹ کر قتل کردیا ۔ قتل کو انجام دینے کے بعد ملزم اہلیہ کا کٹا ہوا سر سڑک پر لے کر گھومتا رہا ۔ اس کے بعد کٹا سر لے کر ملزم تھانے پہنچ گیا ۔ یہا دیکھ کر موجود پولیس کارکن حیران رہ گئے ۔ 
تھانہ انچارج اجے کوشل نے بتایا کہ نریش کو اس کی اہلیہ کے سر سمیت پکڑ لیا اور اس سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔



Comments


Scroll to Top