Latest News

ٹرمپ کا مذہبی تشدد کے خلاف بڑا اقدام : شدت پسندوں پر دیکھائی سختی، افریقی ملک کے شہریوں پر لگائی ویزا پابندی

ٹرمپ کا مذہبی تشدد کے خلاف بڑا اقدام : شدت پسندوں پر دیکھائی سختی، افریقی ملک کے شہریوں پر لگائی ویزا پابندی

واشنگٹن: امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ نائیجیریا میں مسیحیوں کے خلاف ہونے والی اجتماعی ہلاکتوں اور تشدد میں ملوث اس مغربی افریقی ملک کے شہریوں اور ان کے اہل خانہ پر ویزا پابندیاں عائد کرے گا۔ امریکی محکمہ خارجہ نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ یہ کارروائی مغربی افریقی ملک میں طویل عرصے سے جاری پیچیدہ سیکیورٹی بحران کا حصہ ہے۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے حال ہی میں نائیجیریا میں انتہا پسند اسلام پسندوںکے ذریعے مسیحیوں کی ہلاکت کا ذکر کیا تھا۔ پچھلے ماہ ٹرمپ نے امریکی محکمہ دفاع کے ہیڈکوارٹر پینٹاگون کو مسیحی مظالم کے دعوو¿ں کے پیش نظر نائیجیریا میں ممکنہ عسکری کارروائی کی منصوبہ بندی شروع کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے 'ایکس' پر پوسٹ میں کہا، امریکہ نائیجیریا اور اس کے باہر انتہا پسند اسلامی دہشت گردوں، فولانی نسلی ملیشیا اور دیگر پرتشدد عناصر کی طرف سے مسیحیوں کے خلاف اجتماعی ہلاکتوں اور تشدد کے جواب میں فیصلہ کن کارروائی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پالیسی مذہبی آزادی کی خلاف ورزی میں ملوث دیگر حکومتوں یا افراد پر بھی لاگو ہوگی اور یہ پابندیاں امیگریشن اور شہریت ایکٹ کے تحت ایک نئی پالیسی کے مطابق ہیں۔
یہ اقدام پچھلے ماہ امریکہ کی طرف سے نائیجیریا کو بین الاقوامی مذہبی آزادی ایکٹ کے تحت خاص طور پر تشویشناک ملک کے طور پر نامزد کرنے کے بعد اٹھایا گیا ہے۔ نائیجیریا میں حملوں کے کئی اسباب ہیں، جن میں مذہبی طور پر متاثرہ حملے، کسانوں اور چرواہوں کے درمیان وسائل پر جھڑپیں، بوکو حرام جیسے انتہا پسند گروہ اور اغوا کے لیے سرگرم مسلح گروہ شامل ہیں۔ تقریباً 22 کروڑ کی آبادی والا نائیجیریا ملک مسیحی اور مسلم کمیونٹیز میں تقریباً برابر تقسیم ہے۔



Comments


Scroll to Top