Latest News

امریکہ نے کشمیر میں انٹر نیٹ پر پابندی اورلیڈران کی حراست  پرکیا فکر مندی کا اظہار

امریکہ نے کشمیر میں انٹر نیٹ پر پابندی اورلیڈران کی حراست  پرکیا فکر مندی کا اظہار

واشنگٹن: امریکی وزارت خارجہ نے جموںوکشمیرمیں انٹرنیٹ پر پابندی اور لیڈران کی حراست پر ہفتے کو کو فکر کا اظہار کیا ہے۔امریکی وزارت خارجہ کے بیورو آف جنوبی اور وسطی ایشیائی امور (ایس سی اے)نے ٹویٹ کیا کہ وہ ہندوستان میں امریکی سفیر کینتھ جسٹر اور دیگر غیر ملکی سفارت کاروں کے جموں و کشمیر کے دورے پر سخت نظر رکھے ہوئے ہیں۔
بیورو نے ٹویٹ کیا ، "ہم لیڈران اور رہائشیوں کی حراست میں رکھے جانے  اور انٹرنیٹ پابندیوں سے فکرمند ہیں۔ ہم حالات معمول ہونے کی توقع کرتے ہیں، سب اچھا ہو"۔
اس  سے  پہلے جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے بعد سے لگائی گئی روک پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے  کہا تھا  کہ جموں کشمیر  میں لوگوں کا تحفظ اور آزادی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔
سپریم کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر میں شخص کی آزادی سب سے اہم ہے۔ اس کے علاوہ کورٹ نے یہ بھی کہا ہے کہ بہت  ہی  ضروری  ہونے  پر  طے  شدہ  وقت  کیلئے ہی انٹرنیٹ بند کیا جانا چاہئے۔ ساتھ ہی کورٹ نے یہ بھی دوہرایا کہ انٹرنیٹ غیر معینہ مدت کے لئے بند نہیں کیا جاسکتا۔ سپریم کورٹ نے کہا سبھی ضروری خدمات کیلئے انٹرنیٹ شروع کیا جائے۔
 



Comments


Scroll to Top