National News

یوراج سنگھ نے تلنگانہ کے نظام آباد سرکاری ہسپتال کے لئے 120آئی سی یو بستروں اور طبی آلات کا عطیہ دیا

یوراج سنگھ نے تلنگانہ کے نظام آباد سرکاری ہسپتال کے لئے 120آئی سی یو بستروں اور طبی آلات کا عطیہ دیا

حیدرآباد :ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی یووراج سنگھ کی مدد سے تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کے سرکاری ہسپتال کی نئی صورت گری ہوئی ہے جنہوں نے اپنے یووی کین فاؤنڈیشن کے ذریعہ 120آئی سی یو بستر،آکسیجن سلنڈرس اور دیگر طبی آلات کا عطیہ دیا ہے۔ کورونا کی لہر کے دوران بستروں کی کمی سے مریضوں کو ہونے والی دشواریوں کے پیش نظر سابق کرکٹر نے یہ عطیہ دیا ہے۔

Yuvraj Singh - Wikipedia

کووڈ کی پہلی اور دوسری لہر کے دوران نظام آباد کے اس سرکاری ہسپتال میں بڑے پیمانہ پر غریب مریضوں کا علاج کیا گیا تھا۔ساتھ ہی پڑوسی ریاست مہاراشٹرسے بھی بڑے پیمانہ پر آنے والے کورونا کے مریضوں کا علاج بھی اس ہسپتال میں کیاگیا۔نظام آباد، مہاراشٹر کی سرحد کے قریب ہے۔اس ہسپتال میں 74آئی سی یو بستر،72ونٹی لیٹرز ہیں۔اس فاؤنڈیشن کی جانب سے 120آئی سی یوبسترفراہم کئے جانے پر بستروں کی تعداد بڑھ کر 194تک جاپہنچی۔

ان میں 18ونٹی لیٹرز والے بستر ہیں۔فاؤنڈیشن کی جانب سے فراہم کردہ 120بستروں میں سے 40بستربچوں کیلئے ہیں۔ہسپتال کی سپرنٹنڈنٹ پراتیماراج نے کہا کہ نظام آباد کے اس ہسپتال کا انتخاب کرتے ہوئے فاؤنڈیشن نے یہ عطیہ دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ رکن کونسل کویتا کے تال میل پر اس فاؤنڈیشن کی جانب سے یہ عطیہ دیاگیا۔انہوں نے کہاکہ ہندوستان میں اس فاؤنڈیشن کی جانب سے کیاجانے والے یہ بڑاپروجیکٹ ہے۔نظام آباد کے لئے یہ عطیہ فخر کی بات ہے۔



Comments


Scroll to Top