National News

آتم نربھر بھارت اب صرف ایک خیال نہیں بلکہ حقیقت بن چکا ہے: یوگی

آتم نربھر بھارت اب صرف ایک خیال نہیں بلکہ حقیقت بن چکا ہے: یوگی

لکھنو:وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ آتم نربھر بھارت اب صرف ایک تصور نہیں، بلکہ ایک مجسم حقیقت ہےوزیرِ اعظم نریندر مودی اور وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ کی قیادت میں ہندوستان اب اپنی دفاعی پیداوار کے شعبے میں دنیا کے سامنے پورے اعتماد کے ساتھ کھڑا ہےہفتے کے روز وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے لکھنو میں برہموس ایروسپیس کمپلیکس میں پی ٹی سی انڈسٹریز کی سسٹم انٹیگریشن فسیلٹی پروگرام کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے یوگی وزیر اعلیٰ آدتیہ ناتھ نے کہا کہ وزیرِ اعظم نریندر مودی کی قیادت میں گزشتہ 11 برسوں میں ہندوستان نے ہر میدان میں خود انحصاری کی سمت میں حیرت انگیز ترقی کی ہے۔
آج ہندوستان دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت کے طور پر عالمی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دفاعی میدان میں جو خواب وزیرِ اعظم مودی نے 11 سال پہلے دیکھا تھا، وہ آج وزیرِ دفاع راجناتھ سنگھ کی قیادت میں حقیقت بنتا دکھائی دے رہا ہے۔
یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ہندوستان، جو کبھی اپنی دفاعی ضروریات کے لیے دوسرے ممالک پر منحصر تھا، آج نہ صرف اپنی ضروریات پوری کر رہا ہے بلکہ دوست ممالک کو بھی دفاعی سازوسامان کی فراہمی میں تعاون دے رہا ہے۔
یہ نہ صرف خود انحصاری کی علامت ہے بلکہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا ایک بڑا ذریعہ بھی ہے۔
یوگی آدتیہ ناتھ نے برہموس ایروسپیس کی ترقی کوہندوستان کے صد سالہ عزم سے جوڑتے ہوئے کہا کہ ”یہ وہی خود اعتمادی ہے جو وزیرِ اعظم نریندر مودی نے ’وِکست بھارت‘کے وڑن کے تحت دکھائی تھی۔“
انہوں نے کہا کہ ”آج ہندوستان اپنے ایرو انجنز اور ایڈوانس پروپلڑن سسٹمز کی تیاری خود کرنے کی سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔ یہ صرف ایک صنعت نہیں بلکہ قوم کی تعمیر کے عمل کا اہم حصہ ہے۔“انہوں نے یہ بھی کہا کہ ”جب ہندوستان کا نوجوان مادر وطن کے لیے دفاعی سازوسامان خود تیار کرے گا، تبھی ’میک اِن انڈیا‘ کا حقیقی مفہوم پورا ہوگا۔


 



Comments


Scroll to Top