National News

نامزد۔امریکی سفیر برائے ہند سرجیو گور کا دوطرفہ شراکت داری کو نئی سطح پر لے جانے کا عزم

نامزد۔امریکی سفیر برائے ہند سرجیو گور کا دوطرفہ شراکت داری کو نئی سطح پر لے جانے کا عزم

نئی دہلی :ہندوستان میں نامزدامریکی سفیر سرجیو گور نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ امریکہ اور ہندوستان کے درمیان دوطرفہ شراکت داری کو 'اگلی سطح' تک لے جائیں گے اور دونوں ممالک کے درمیان گہری اور پائیدار "دوستی" کو مزید مستحکم کرنے کے لئے کوشاں رہیں گے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کو اپنی سفارتی اسنادِ پیش کرنے سے قبل ا?ج نئی دہلی میں امریکی سفارت خانہ میں ایک خصوصہ تقریر میں مسٹر گور نے زور دیا کہ "ٹرمپ اور وزیر اعظم مودی کے درمیان تعلقا حقیقی ہیں'۔ انہوں مزید کہا کہ میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سلامتی، انسدادِ دہشت گردی، ماحولیاتی تبدیلی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دوں گا۔
مسٹر گور نے مستقبل کے لیے اپنے وڑن کا خاکہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ "میرا مشن دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری کو اگلی سطح تک لے جانا ہے۔ اہم شعبوں میں تعاون پر بات کرتے ہوئے مسٹر گور نے کہا، "دونوں فریق تجارت پر مسلسل بات چیت کر رہے ہیں۔ ہم سلامتی، انسدادِ دہشت گردی، ماحولیاتی تبدیلی اور ٹیکنالوجی جیسے اہم شعبوں میں کام جاری رکھیں گے۔انہوں نے ہندوستان کی حالیہ پیش رفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان 'پیکس سیلیکا' معاہدہ کا تازہ ترین رکن بنا ہے جس سے کہ امریکہ کے ساتھ اس کی شراکت داری اور خصوصی تعلق کی نشاندہی ہوتی ہے۔
مسٹر گور نے کہا، 'میں نے صدر ٹرمپ کے ساتھ دنیا بھر کا سفر کیا ہے اور میں اس بات کی تصدیق کرسکتا ہوں کہ وزیر اعظم مودی کے ساتھ ان کی دوستی حقیقی ہے۔' انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ 'امریکہ اور ہندوستان نہ صرف مشترکہ مفادات بلکہ اعلیٰ ترین سطح پر استوار ایک مضبوط تعلق سے بندھے ہوئے ہیں۔ حقیقی دوست اختلاف کرسکتے ہیں مگر آخرکار اپنے اختلافات حل کر لیتے ہیں۔'
صدر ٹرمپ سے اپنی حالیہ گفتگو کا ذکر کرتے ہوئے گور نے بتایا، 'میں نے کل ہی صدر ٹرمپ سے بات کی تھی اور میں ہندوستان کے تمام عوام، خصوصاً ان کے عزیز دوست، غیر معمولی وزیر اعظم مودی کے لیے ان کی گرم جوش نیک تمنائیں اپنے ساتھ لایا ہوں۔
انہوں نے کہا، 'صدر ٹرمپ نہ صرف دنیا بھر کے امور میں مصروف ہیں بلکہ واشنگٹن ڈی سی کی تزئین و آرائش اور تجدید میں بھی مصروف ہیں۔ صدر وائٹ ہاو¿س میں ایک نیا بال روم تعمیر کرنے کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں میں نے انہیں بتایا کہ میں ابھی دہلی کے خوبصورت انڈیا گیٹ کے پاس سے گزرا ہوں جو کہ پیرس کے 'آرک ڈی ٹریومف' سے زیادہ خوبصورت نظر آتا ہے،گوگہ میری اس بات سے فرانسیسیوں کی دل آزاری ہوسکتی ہے لیکن یہی حقیقت ہے۔
اس سے قبل گور نے ہندوستان کو ایک 'اسٹریٹجک شراکت دار' قرار دیا تھا جو کہ خطے اور اس سے آگے کے حالات کو تشکیل دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نئی دہلی کی امریکہ کے ساتھ "چین کے مقابلے میں کہیں زیادہ مشترکات ہیں۔ سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کی سماعت کے دوران انہوں نے ہندوستان کے جغرافیائی محلِ وقوع، معاشی عروج اور فوجی طاقت کو علاقائی استحکام کا ستون اور باہمی سلامتی و خوشحالی کے فروغ میں ایک اہم اتحادی قرار دیا۔



Comments


Scroll to Top