National News

یورپ میں سائبر حملوں کا ذمہ دار روس کو ٹھہرانا امریکہ کا جھوٹا پروپیگنڈہ :انٹونوف

یورپ میں سائبر حملوں کا ذمہ دار روس کو ٹھہرانا امریکہ کا جھوٹا پروپیگنڈہ :انٹونوف

واشنگٹن:امریکہ میں روس کے سفیر اناتولی انٹونوف نے ہفتہ کو کہا کہ یوروپ میں سائبر حملوں میں مبینہ طور پر روسی انٹیلی جنس سروسز کے ملوث ہونے کے بارے میں امریکی محکمہ خارجہ کا دعویٰ محض جھوٹا پروپیگنڈہ ہے۔ مسٹر انٹونوف نے ایک بیان میں کہا ہم اس طرح کے بیانات کو میگا فون ڈپلومیسی کی ایک اور مثال اور روس پر الزام لگانے کی امریکہ کی غیر معمولی خواہش کا ثبوت سمجھتے ہیں۔ ہم نے امریکہ سے بار بار کہا ہے کہ اگر آپ کو کوئی شک ہے تو انہیں مخصوص حقائق اور شواہد کی فراہمی کے ساتھ سرکاری چینلز کے ذریعے نشر کیا جانا چاہیے۔

یورپ میں سائبر حملوں کا ذمہ دار روس کو ٹھہرانا امریکہ کا جھوٹا پروپیگنڈہ : انٹونوف

انہوں نے کہا کہ امریکی افسران کے پاس اپنے دعووں کی حمایت میں دکھانے کے لیے کچھ بھی نہیں ہے۔ یہ واضح ہے کہ جیسے جیسے امریکی صدارتی انتخابات قریب آرہے ہیں، اس طرح کی اشتعال انگیز فرضی کہانیاں پہلے کی طرح زیادہ پھیلتی جائیں گی۔ محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے جمعہ کے روز کہا کہ امریکہ، یورپ میں سائبر حملوں کے ایک سلسلے کے لیے اے پی ٹی 28 گروپ کو مورد الزام ٹھہرانے میں جرمنی کے ساتھ شامل ہے ، جو مبینہ طور پر روسی انٹیلی جنس سروسز سے منسلک ہے۔ 
 



Comments


Scroll to Top