National News

ہندستان کےخلاف پاکستان کا جھوٹا دعویٰ

ہندستان کےخلاف پاکستان کا جھوٹا دعویٰ

اسلام آباد:پاکستان خوف کے سائے میں جی رہا ہے۔ وہ بھارت کے فوجی حملے سے خوفزدہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے منگل کی رات 2 بجے کے قریب ایک ہنگامی پریس کانفرنس میں بڑا دعویٰ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مصدقہ اطلاعات ملی ہیں کہ ہندستان اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں پہلگام دہشت گردانہ حملے کو بہانہ بنا کر پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس اس حوالے سے ٹھوس انٹیلی جنس معلومات ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ 22 اپریل کو کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے میں 26 لوگوں کی موت کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ لشکر طیبہ سے منسلک گروپ 'ریزسسٹنس فرنٹ' نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ پاکستان نے پھر وہی پرانا راگ الاپنا شروع کر دیا ہے کہ وہ بھی دہشت گردی کا شکار رہا ہے اور اس کا درد سمجھ سکتا ہے۔

 تقریباً صفائی کرنے والے لہجے میں مسٹر تارڑ نے کہا کہ اسلام آباد نے حملوں کی تحقیقات کے لیے غیر جانبدار ماہرین سے آزاد اور شفاف تحقیقات کی پیشکش کی ہے لیکن مبینہ طور پر ہندستان نے دلیل کا راستہ چھوڑ کر تصادم اور غیر معقولیت کا راستہ اختیار کیا ہے جس سے پورے خطے پر تباہ کن اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

جموں و کشمیر میں حملوں کے جواب میں ہندستان نے سندھ طاس معاہدہ منسوخ کر دیا، اٹاری بارڈر بند کر دیا، سفارت کاروں کے علاوہ پاکستانی شہریوں کو ملک بدر کر دیا، نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے فوجی مشیروں کو غیرمطلوب قرار دیا، اسلام آباد میں ہندستانی ہائی کمیشن سے اپنے فوجی مشیروں کو واپس بلا لیا، اور اپنے سفارتی عملے کی تعداد کم کر دی۔



Comments


Scroll to Top