بھونیشور:نیپال کی وزیر خارجہ آرزو رانا دیوبا نے جمعرات کی رات کے آئی آئی ٹی یونیورسٹی کے ہاسٹل سے ملنے والی نیپالی طالبہ کی لاش پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے محترمہ دیوبا نے ایکس پر لکھا نیپالی طالبہ کی موت سے بہت دکھ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعے کی مناسب تحقیقات کو یقینی بنانے کے لیے سفارتی اقدامات کیے گئے ہیں نیز ہندوستان اور اڈیشہ دونوں حکومتوں کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔
نیپال کی رہنے والی بی ٹیک کمپیوٹر سائنس کے پہلے سال کی طالبہ پریشا شاہ جمعرات کی رات اپنے کمرے میں مردہ پائی گئی۔ یہ طالبہ اسی ہاسٹل میں رہتی تھی، جہاں 16 فروری کو ایک اور نیپالی تھرڈ ایئر کے طالب علم نے خودکشی کر لی تھی۔